بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:
بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ
﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾
اسلامی ایران کی عظیم الشان، مبعوث شدہ اور بیدار امتِ ایرانِ اسلامی!
• میدان میں آپ تاریخ ساز عوام کی شاندار اور مسلسل موجودگی، دنیا کو ظالموں اور جابروں کے خلاف اٹھان پر راغب کر رہا ہے اور استکبار کو کچلنے کے لئے مجاہدین کے میزائلوں اور ڈرونوں کا ایندھن ہے۔
• مجاہدین اسلام نے طفل کُش امریکی فوج کے خلاف تعزیری کارروائی اور شیطان بزرگ کے جرائم کے جواب میں، آپریشن نصر 2 کی 27ویں لہر مبارک کوڈنیم رمز "یَا اَبَا صَالِحِ الْمَهْدِی (ع) أَدْرِکْنِی" کے ساتھ، جدید سوپر ہیوی تباہ کن ڈرون داغ کر، علی السالم امریکی اڈے میں گولہ بارود کے ایک بہت بڑے گودام کو نشانہ بنا کر اسے متواتر دھماکوں سے مکمل طور پر تہس نہس کر دیا۔
• اسی دوران اس اڈے میں دہشت گرد امریکی فوج کی نفری بیرکس پر مشتمل ہینگرز پر حملہ کیا گیا اور اس طرح کے کم از کم 6 بڑے ہینگر مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور تین دیگر ہینگرز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور بڑی تعداد میں دشمن عناصر ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
• امریکی دشمن ـ جس کے سینکڑوں فوجی افسر اور جوان سے پانچ مہینوں سے جاری جنگ میں ہلاک اور اس سے کئی گنا زیادہ تعداد میں زخمی ہوئے ہیں اور ایمبولینس طیاروں کے ذریعے امریکی زخمیوں کی روزانہ کے حساب سے جرمنی کے امریکی ہسپتال منتقلی ان بھاری جانی نقصانات کا واضح ثبوت ہے،ـ اپنی قوم سے جھوٹ بول کر دعویٰ کر رہا ہے کہ اسی مجموعی ہلاک شدگان کی تعداد 20 افراد سے بھی کم ہے۔ [کل البتہ پینٹاگون نے اپنی ہی اعلان کردہ تعداد میں سے پانچ منفی کردیئے جو امریکی عوام کو بے وقوف بنانے کی اعلانیہ کوشش ہے اس امید سے کہ وہ ہمیشہ کی طرح بے وقوف بنتے رہیں گے!]
• یہ امریکی میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جنگ کی حقائق کہ وہ امریکی فوج کے بھاری جانی نقصانات اور اسے پہنچنے والے شدید مادی اور مالی نقصانات اور اخراجات کے بارے میں تحقیق کریں جو عوام سے چھپا کر رکھے جا رہے ہیں اور حقیقی اعداد و شمار نیز جھوٹے امریکی حکمرانوں کے سنسر شپ کے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کریں۔
• جارحین کے خلاف تعزیری کاروائی جاری ہے۔
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ